باراک اوباما کا مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر ردعمل

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے وسط مدتی انتخابات کے سامنے آنے والے نتائج پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں سابق صدر نے زور دیا کہ شہری ایسی قیادت کے خواہا ں ہیں جو تفرقہ بازی کے بجائے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرے اور درپیش حقیقی مسائل کا عملی حل تلاش کرے۔

باراک اوباما نے منتخب اور حصہ لینے والے امیدواروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی خدمت اور اپنے متعلقہ حلقوں کے مفادات کو ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس آگے بڑھنے اور کام کرنے کے لیے ابھی دو سال کا وقت باقی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جو مثبت تبدیلیاں لا سکیں اور مزید کسی قسم کے نقصان کو روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed