تھائی لینڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوعمر گولفر ہلاک

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے نوعمر گولفر ہلاک ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوعمر گولفر ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی تھی کہ اسی دوران موسم اچانک خراب ہوگیا اور آسمانی بجلی گرنے سے وہ اس کی زد میں آگئی۔

حادثے میں گولفر شدید متاثر ہوئی، جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

واقعے کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر کھلاڑیوں میں تشویش پھیل گئی۔

حکام نے اس افسوسناک حادثے کے بعد گرج چمک اور آسمانی بجلی کے خطرات کے پیش نظر کھلے میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed