سی سی پی او پشاور کا اسٹریٹ کرمنلز اور سنیچرز کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں سٹریٹ کرائمز اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے آئندہ چند روز میں بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں جرائم کی موثر روک تھام کے لیے نئی تزویراتی گائیڈ لائنز جاری کی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاٹ سپاٹ پولیسنگ کے تحت زیادہ وارداتوں والے علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاں پولیس کی اضافیت تعیناتی، پیٹرولنگ اور ہاٹ ٹائم کے دوران ناکہ بندیوں کو سخت بنایا جائے گا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، جبکہ اس پورے عمل کی براہِ راست نگرانی متعلقہ ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز خود کریں گے۔

سی سی پی او نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان، سود خوروں، قمار بازوں اور عادی مجرموں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ کسی بھی واقعے کی صورت میں فوری ایف آئی آر کے اندراج اور تمام تفویض کردہ ٹاسکس پر 15 روز کے اندر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے جسے شفافیت اور قانون کی بالادستی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed