چارسدہ روڈ بخشو میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی خصوصی ہدایت پر چارسدہ روڈ پر واقع بخشو کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، جس کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات، دکانوں کے زائد حصوں اور عارضی و مستقل ڈھانچوں کو مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔آپریشن کا بنیادی مقصد عوامی راستوں کی بحالی، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا تدارک کرنا ہے۔ انتظامیہ کے عملے نے موقع پر موجود تجاوز شدہ تنصیبات کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں کو فوری طور پر تمام تر رکاوٹوں سے پاک کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پشاور کی اہم شاہراہوں اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مہم میں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو بلاامتیاز یکساں قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ شہر کے تمام علاقوں میں سرکاری اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed