آئی سی آر سی نیشنل پی ڈی کرکٹ طوچیمپئن شپ کا پشاور میں آغاز ہو گیا
پہلے روز پشاور اور کے پی اسٹارز کی کامیابی،مہمان خصوصی واصل خان نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا
مومن خان اور ہمایوں خان کا آل راؤنڈ کھیل،اسرار احمد کی چار وکٹیں،آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پشاور اور کے پی اسٹارزنے آئی سی آر سی نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے روز اپنے میچز جیت لئے۔لاہورکوتین وکٹوں سے اور ایبٹ آباد کو35رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں پیرسے شروع ہونے والی آئی سی آر سی نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ پشاور سینٹر واصل خان نے کیا،اس موقع پر پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امیر الدین انصاری،سیکریٹری اسپورٹس محمد آصف،آئی سی آر سی کے عزیزاحمد اور نادیہ،السید مارکیٹنگ کے سی ای او سید شیر علی آفریدی،ڈائرکٹر عمران خان اسٹیڈیم جعفر شاہ،ریجنل ہیڈز ساجد شاہ،جاوید اشرف،محمد طاہرراجا،ٹورنامنٹ کو آرڈی نیٹرنصر اللہ،ڈائرکٹر پی پی ڈی سی اے محمد نظام اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کی اورسات وکٹوں کے نقصان پر 145رنز اسکور کئے،اس کی جانب سے محمد عتیق نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45گیندوں پر46رنز کی عمدہ اننگ کھیلی زیشان نے 29گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 32ناقابل شکست رنز بنائے۔پشاور کی جانب سے مومن خان نے 29رنز دے کر چار جبکہ زید اللہ اور عدیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پشاور نے 18.1اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز بناکرکامیابی سمیٹ لی،فاتح ٹیم کی جانب سے زحمت اللہ نے 35گیندوں پر تین چھکوں اور دوچوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 45رنز اسکور کئے اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،عدیل شہزاد نے 17گیندوں پر چارچوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے جارحانہ 35اور سریر اللہ نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 29اور مومن خان نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست14رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی،لاہور کی جانب سے عبداللہ اعجاز،شہریار اور شاہد نذیر نے دو دو جبکہ بلال ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔آئی سی آر سی کی نمائندہ نادیہ نے مومن خان کو ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پرمین آف دی میچ ایورڈ دیا۔ دوسرے میچ میں کے پی اسٹارز نے ایبٹ آباد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد35رنز سے ہرا دیا۔کے پی اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے 105رنز اسکور کئے،اس کی جانب سے حسیب نے 47گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38اور اسحاق احمد نے چار چوکوں کی مدد سے 25رنز بنائے۔محمد عابد نے آخری نمبروں پر 17گیندوں پر 19رنز بنائے،ایبٹ آباد کی جانب سے ہمایوں خان نے 17رنز دے کر چار اورمحمد اسد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ایبٹ آباد اسٹارز 70رنزپر ڈھیر ہو گئی۔اول خان 14،ہمایوں خان13اور اشفاق خان11رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فاتح ٹیم کے محمد اسرار نے 12رنز دے کر چار جبکہ رمضان خان نے تین اور محمد عابد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد اور ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ محمد طاہر راجا نے محمد اسرار کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔چیمپئن شپ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔
فوٹو کیپشن (1):آئی سی آر سی نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ میں ریجنل ہیڈ اسلام آباد محمد طاہر راجا،اسرار احمد کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں،سیکریٹری پی پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری بھی موجود ہیں
فوٹو کیپشن (2):آئی سی آر سی نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ میں آئی سی آر سی کی نادیہ،مومن خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہی ہیں،سیکریٹری پی پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری بھی موجود ہیں







