پولیو ٹیمیں پھر نشانے پر’ ٹانک سے 4 ورکرز اغوائ’ مہمند میں 2 شہید

ضلع ٹانک میں پولیس ورکرز کے اغوا کے بعد مہمند میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مہمند تھانہ پنڈیالی کی حدود، بمقام تمانزئی، پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ڈی پی او مہمند رضا محمد خان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکار شہید ہوئے اور ایک اہلکار معمولی زخمی ہے جبکہ واقعے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں میں ظہور اور عربی جبکہ زخمی میں صابر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا اور مہمند میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے قابلِ مذمت واقعہ قرار دیا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے ضلع مہمند میں پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ضلع ٹانک میں پیش آنے والے حادثے اور اغوا کے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed