یورپ میں سائبر حملے، 28 سپرمارکیٹس کے کولنگ سسٹم متاثر

یورپ کے مختلف ممالک میں سائبر حملوں کے باعث سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم متاثر ہوگئے، جس سے خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ میں سپرمارکیٹس متاثر ہوئے ہیں۔ ان واقعات کے نتیجے میں آئرلینڈ کے 13 جبکہ بیلجیم کے 15 اسٹورز کے کولنگ سسٹم میں خرابیاں پیدا ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں بعض فریزرز کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، جس سے خوراک کو مناسب درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کے انتظامات متاثر ہوئے۔

یورپی حکام نے ان واقعات کے بعد خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ کولنگ سسٹم کی خرابی کے باعث سپرمارکیٹس میں اشیائے خورونوش کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے بھی تشویش پیدا ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس میں بھی سپرمارکیٹس کے فریج ہیک کیے جانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔

اسی نوعیت کے سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں بھی سپرمارکیٹس اور فوڈ کمپنیوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حالیہ واقعات نے خوراک کی ذخیرہ اندوزی، کولڈ اسٹوریج اور ترسیل کے نظام پر سائبر حملوں کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے یورپی اور دیگر متعلقہ حکام کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed