کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی اچانک فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کا آغاز کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال کے درمیان ہے، تاہم واقعے کے فوری بعد مقتول کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی نَفری نے موقع پر پہنچ کر ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں اور فائرنگ کی وجوہات نیز ملزمان کی تلاش کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed