لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کو ٹک ٹاک کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نصیب احمد چند روز قبل درج کیے گئے زیادتی کے ایک مقدمے میں پولیس کو درکار تھا اور روپوش چل رہا تھا۔
ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور اس نوعیت کے سنگین افعال میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔







