ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں آن لائن گیمنگ میں ایک کروڑ روپے کا نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا شخص پولیس کی فوری تفتیش کے دوران پکڑا گیا ہے۔ پولیس تفصیلات کے مطابق منصور نامی رہائشی نے تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی کہ سردار کلی چوک کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس سے 29 لاکھ 75 ہزار روپے نقد چھین لیے ہیں۔
واقعے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او خیبر نے فوری تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔ دورانِ تفتیش یہ حقائق سامنے آئے کہ مدعی آن لائن گیمز میں ایک کروڑ روپے ہار چکا تھا، جو رقم اس نے اپنے چچا سے تجارتی مقصد کے لیے ادھار لی تھی۔ چچا کو رقم کی واپسی کے دن ملزم نے بقیہ 29 لاکھ 75 ہزار روپے چھپانے اور نقصان کا احاطہ کرنے کے لیے لٹ جانے کا من گھڑت کہانی گھڑی۔ پولیس نے حکمت عملی سے ملزم کے گھر سے تمام 29 لاکھ 75 ہزار روپے نقد برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جمرود منتقل کر دیا ہے۔







