خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے 1465 طبی مراکز سیل کر دیے

خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیاہے کہ صوبہ بھر میں صرف تین ماہ کے دوران 6 ہزار 673 طبی مراکز کا معائنہ کیا گیا، اور اس دوران ہونیوالی مختلف خلاف ورزیوں پر 1465 غیرقانونی طبی مراکز سیل کر دیئے گئے۔کمیشن ترجمان عزم رحمان کے مطابق معائنہ کیے گئے طبی مراکز میں مختلف خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 2 ہزار 668 مراکز کو جواب طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں، اور اس عرصے کے دوران طبی مراکز کی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں 610 نئے طبی مراکز رجسٹرڈ کیے گئے، جس کے بعد صوبے میں رجسٹرڈ طبی مراکز کی مجموعی تعداد 22 ہزار 910 ہو گئی ، اسی عرصے میں 52 طبی مراکز کو مکمل لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ 2023 سے اب تک مکمل لائسنس حاصل کرنے والے طبی مراکز کی تعداد 326 تک پہنچ گئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران طبی سہولیات سے متعلق عوام کی جانب سے 267 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 203 نمٹا دی گئیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ارسلان احمد خان کا کہنا ہے کہ طبی مراکز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا بنیادی مقصد عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed