خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، کوہاٹ سب سے زیادہ متاثر

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ مسلسل جاری ہے، جہاں صوبے بھر میں ضلع کوہاٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بن کر سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5,268 تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ میں اب تک سب سے زیادہ 3,008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ صرف اکتوبر کے مہینے میں وہاں 1,416 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں 655، ضلع خیبر میں 554، بنوں میں 192، ہری پور میں 150، چارسدہ میں 95 اور ایبٹ آباد میں 79 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی مریضوں میں سے 5,098 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت 169 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق اکتوبر ڈینگی کے پھیلاؤ کا عروج کا مہینہ تصور کیا جاتا ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ نومبر کی شروعات اور درجہ حرارت میں کمی کے بعد 3 نومبر سے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed