آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے جنوبی افریقا کے خلاف نیولینڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار سنچری اسکور کر کے آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے 132 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔
اس اننگز کے ساتھ ہی جوش انگلس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تینوں فارمیٹس میں ایک سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے ہیں۔ یہ ان کی ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری تھی، جبکہ اس سے قبل وہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور زمبابوے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے وہ دنیا کے 13ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، جس میں پاکستان کے بابر اعظم بھی شامل ہیں۔







