دہشتگرد سرینڈرکرکے قومی دھارے میں شامل ہوں تو بات ہو سکتی ہے’شوکت اللہ

خیبر پختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع کیلئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل(اے آر ڈی سی) کے چیئرمین انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد سرینڈر کرکے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں اور سوسائٹی میں رہتے ہیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو چیئرمین اے آر ڈی سی انجینئر شوکت اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو علاقہ چھوڑنے کا کہا گیا تھا، دہشت گرد آبادی میں رہتے ہیں تو فورسز کے ئے کارروائی کرنا مشکل ہو جاتا ہے، مدارس اور مساجد میں پناہ لینے کے باعث بھی فورسز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کر رہا ہے، دہشت گرد اپنے مسلمان بھائیوں کو قتل کر رہے ہیں، انہیں یہ سلسلہ بند کرنا چاہیے۔انجینئر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں اور معاشرے میں پرامن زندگی گزاریں تو حکومت سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔ دہشت گردوں نے سرینڈر نہ کیا تو ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئیزیرو ٹالرنس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص اضلاع میں ترقیاتی کام ہماری اولین ترجیح ہیں، جہاں ضرورت پڑی وہاں نئے اسکول اور اسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed