حکومت سے مذاکرات اور پارلیمانی معاملات چلانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی مجوزہ چھ رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے باقی چار ارکان کے نام سامنے آگئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، چیف وہپ عامر ڈوگر، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور پیر نور الحق قادری کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے چھ رکنی سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی جس کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کریں گے۔ذرائع کے مطابق دیگر چار اراکین میں بیرسٹر گوہر ، چیف وہپ عامر ڈوگر ، بیرسٹر سینیٹر علی ظفر اور پیر نور الحق قادری کے نام سامنے آئے ہیں،پارلیمانی کمیٹی نے اسٹرنگ کمیٹی میں دو ایم این ایز اور دو سینیٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ہی مستقبل میں وزیر اعظم سے ملاقات اور حکومت سے مذاکرات کرے گی ،وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے صرف محمود خان اچکزئی یا علامہ راجا ناصر عباس نہیں جائیں گے،اسٹیرنگ کمیٹی ڈے ٹو ڈے معاملات چلانے میں خود مختار ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی پارٹی کے فیصلے اور حکومت سے مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی سے فیصلوں کی توثیق کروائے گی ۔







