ڈھائی کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

پشاور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد کاشف نے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں نامزد گرفتار ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے اور ملزم کو مسلسل جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران مدعیِ مقدمہ کی طرف سے قانونی وکیل زکریا جلال ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔استغاثہ کے تفصیلی بیان کے مطابق گرفتار ملزم عامر عنایت نے مدعی سے تعمیراتی کام کی غرض سے ڈھائی کروڑ روپے کی رقم لی تھی اور سیل ایگریمنٹ کے تحت دو سال کے اندر رقم کی ادائیگی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم طے شدہ مدت گزٹنے کے باوجود ملزم نے رقم واپس نہیں کی اور بعد ازاں مدعی کو جو چیک جاری کیے گئے، متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں درکار رقم نہ ہونے کی بنا پر وہ باؤنس ہو گئے۔ اس پر مدعی نے پولیس سے رجوع کر کے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرایا۔ماتحت عدالت سے درخواستِ ضمانت رد ہونے کے بعد ملزم عامر عنایت نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی اپیل دائر کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد کاشف کی عدالت نے طرفین کے دلائل مکمل ہونے اور کیس کے تمام شواہد کا جائز لینے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جس کے تحت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ہی میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed