پشاور میں مشرومز کھانے سے تین بچوں کی اموات، گورنر خیبرپختونخوا کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے گڑھی غلام رسول سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچوں کی زہریلی قارچ (مشرومز) کھانے کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) میں اموات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشیرِ صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

انکوائری کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تین روز کے اندر اپنی جامع رپورٹ پیش کرے۔ اس رپورٹ میں واقعے کے بنیادی اسباب، کسی بھی ممکنہ غفلت و کوتاہی اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ انکوائری کا مقصد محض ذمہ داران کا تعین کرنا نہیں بلکہ ایسے مؤثر اور پائیدار اقدامات یقینی بنانا ہے جن سے مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کا سدباب ہو سکے، ہنگامی طبی امداد کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور عوام کو معیار کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed