گورنر فیصل کریم کنڈی سے غضنفر بلور کی قیادت میں تاجروں کی ملاقات، صنعتی مسائل پر گفتگو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کی نامور شخصیت اور بزنس کمیونٹی کے گروپ لیڈر غضنفر بلور کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں جاری کاروباری سرگرمیوں، مقامی صنعتوں کو درپیش چیلنجز، نئی سرمایہ کاری کے فروغ اور تاجر برادری کے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفد نے صنعتی زونز کی آباد کاری، ترقی اور صوبے میں صنعتی پہیے کو تیز کرنے کے حوالے سے اپنی اہم تجاویز گورنر خیبر پختونخوا کے سامنے پیش کیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے بزنس کمیونٹی کے مؤقف کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے تمام تر جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام سے فوری رابطہ اور بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدے داران پر زور دیا کہ وہ صنعتوں کی بہتری، بیرونی و ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور صنعتی زونز کے فعال استعمال سے متعلق ایک جامع اور مفصل تجویزی مسودہ ارسال کریں تاکہ حکومت اس پر مؤثر اور عملی پیش رفت کو ممکن بنا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed