وفاقی سرکاری ملازمین اور لاہور کے رہائشیوں کیلئے اہم خوشخبری

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHA)، اور اسمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کے مابین ڈائریکٹر جنرل FGEHA، کیپٹن (ر)ظفر اقبال کی موجودگی میں لاہور میں رہائشی منصوبے کے آغازکیلئے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلایز ہاسنگ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جوائنٹ ونچر فیض عمر ،جبکہ سمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کی جانب سے سردار عادل عمر نے ایم اویو پر سائن کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر ،چیف انجینئر ڈائریکٹر IT ،ڈائریکٹر فائنانس ، اور ایف جی ای ایچ اے کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔مجوزہ رہائشی منصوبہ ملتان روڈ لاہور میں واقع تقریبا 750 کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ منصوبے کو اینڈ پروڈکٹ/ٹرن کی ماڈل کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔ اسمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کا منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) سے منظور شدہ ہے اور ملتان روڈ، لاہور پر بحریہ انکلیو کے قریب واقع ہے۔ منصوبے کا محلِ وقوع اور متعلقہ منظوری ا سے لاہور میں رہائشی سہولیات کی ترقی کے حوالے سے اہم بناتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سٹی ہاسنگ لاہور کی جانب سے اس رہائشی منصوبے کے حوالے سے ابتدائی پروپوزل پیش کیا گیا تھا، اور اب یہ ادارہ ایف جی ای ایچ اے کا بزنس پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے ایکٹ کے تحت اتھارٹی کو ملک بھر میں رہائشی منصوبوں کے لیے زمین حاصل کرنے اور منصوبے شروع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مفاہمتی یادداشت (MoU) کا بنیادی مقصد ایسا باہمی تعاون قائم کرنا ہے جو دونوں فریقین کے لیے مفید اور یکساں طور پر سودمند (Win-Win Situation) ثابت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ لاہور میں مقیم وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی سہولیات کے حصول میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed