مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقات

مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ ترین حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی عرب کی طرف سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیے کی نمائندگی انٹیلی جنس چیف کریں گے۔ سعودی سرزمین پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے بعد ان چاروں ممالک کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی پیش رفت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورے کے سلسلے میں پہلے ہی تہران پہنچ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed