گورنر فیصل کریم کنڈی سے پشاور زلمی کے سی ای او میاں عباس لائق اور خالد آفریدی کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں جے ڈبلیو سیز (JWC) گروپ کے ڈائریکٹر خالد آفریدی اور پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) میاں عباس لائق نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں کھیلوں کے جامع فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے (Sports Infrastructure) کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی کھیلوں کے فروغ اور خیبر پختونخوا کے نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ایسی کاوشیں صوبے کے نوجوانوں کے روشن اور مثبت مستقبل کے لیے نہایت اہم اور مفاد عامہ کے مطابق ہیں۔

اس موقع پر خالد آفریدی اور میاں عباس لائق نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کی سہولیات کو جدید بنانے اور اس شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے اٹھائے گئے مؤثر اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed