امریکی فوج 96 گھنٹوں میں ایران کے خلاف بڑی کارروائی کے لیے تیار

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم ملتے ہی 96 گھنٹوں کے اندر ایران کے خلاف بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) ممکنہ اہداف کی فہرست مرتب کر رہے ہیں جس میں ایرانی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، عسکری تنصیبات اور جوہری مراکز شامل ہو سکتے ہیں۔ امریکی حکام نے واضح کیا کہ اگر اس بار پیش رفت ہوئی تو یہ محدود حملوں کے بجائے ایک وسیع فوجی آپریشن ہوگا۔ تاہم، حکام نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور ماضی کی طرح وہ آخری لمحات میں اپنے ارادے سے پیچھے بھی ہٹ سکتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسی کوئی بھی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed