ایران کا مذاکرات اور تمام امکانات سے نمٹنے کا اعلان

ایرانی وزارت خارجہ نے علاقائی حالات کے پیش نظر واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورت حال کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، تاہم مسائل کے پُرامن اور سفارتی حل کے لیے اس کے راستے اب بھی کھلے ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ تہران تمام امکانات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے لیکن سفارت کاری کے امکان کو رد نہیں کرتا۔

اسماعیل بقائی نے امریکا اور اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ دونوں ممالک فوجی کارروائیوں اور جارحیت کے لیے خطے کے مختلف حصوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے خطے کی کشیدگی اور بے یقینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان کا یہ بیان واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری دباؤ کے ماحول میں سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق تہران کے اس موقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک طرف اپنے دفاع اور ممکنہ چیلنجز کے لیے مستعد ہے تو دوسری جانب مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے تنازعات کے حل کا آپشن بھی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed