اسرائیلی فضائی حملے میں بچے سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے

جنوبی غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیمہ کیمپ پر اسرائیل کی تازہ فضائی بمباری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ بھر میں اسرائیلی شیلنگ اور بمباری سے مجموعی طور پر ۱۱ افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ۵۰ افراد شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان نے عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بے گھر شہریوں کی پناہ گاہ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس کے ناصر ہسپتال انتظامیہ نے بھی تینوں افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشیں میزائل حملے کے باعث شدید متاثر ہوئی تھیں، جبکہ ایک بچے اور خاتون سمیت متعدد زخمیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed