نصیر آباد میں چھ کلو بم ناکارہ، دہشت گردی ناکام

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ تھانہ نوتال کی حدود میں واقع ربیع کینال کے قریب سے چھ کلو گرام کا دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر مبنی اس بروقت اقدام سے کسی بھی بڑے اور ممکنہ نقصان کے خطرے کو ٹال دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed