خان عبدالقیوم خان کا سیاسی وژن موجودہ چیلنجز میں مشعلِ راہ، معظم بٹ

سینئر قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خان عبدالقیوم خان پاکستان کی تاریخ کے ممتاز، محب وطن اور باکردار سیاستدان تھے، جن کی سیاسی بصیرت، قومی خدمات اور ترقیاتی اقدامات آج بھی مشعل راہ ہیں۔ موجودہ ملکی حالات میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خان عبدالقیوم خان کے سیاسی وژن اور طرز حکمرانی کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خان عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وکلا سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ خان عبدالقیوم خان نے اپنے دور حکومت میں صوبے کی ترقی، صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ شوگر ملز اور فلور ملز سمیت مختلف صنعتی منصوبوں کا قیام ان کی ترقیاتی پالیسیوں کا حصہ تھا۔ ان کے بقول، ان کے دور میں بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں آبپاشی کے منصوبوں اور ہزارہ میں جاگیردارانہ نظام کے خاتمے جیسے اقدامات ان کی اصلاحاتی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ قبائلی عوام کو خیبر پختونخوا میں جائیداد خریدنے کے حقوق ملنے سمیت دیگر اقدامات بھی ان کی سیاسی خدمات میں اہمیت رکھتے ہیں۔معظم بٹ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ تعلقات، سرحدی صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔ ایسے حالات میں قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے مثر پالیسی سازی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خان عبدالقیوم خان کا یہ مقف کہ پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، قومی یکجہتی اور ریاستی سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کے سیاسی ماڈل کا جائزہ لے کر اسے موجودہ تقاضوں کے مطابق اپنانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed