چین کے علاقے تبت میں زلزلے سے سولہ افراد جاں بحق

جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں جمعرات کی رات سات اعشارئیہ صفر شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی حکام نے متاثرہ خطے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پہاڑی علاقوں سے چٹانیں کھسکنے اور سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو بالائی علاقوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود امدادی اہلکاروں نے اب تک 12 ہزار 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریب کم از کم سات آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سب سے شدید جھٹکے کی شدت 5.2 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed