پھلڑہ پولیس کی کارروائی، بائیکیا ڈرائیور سے موٹرسائیکل چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا ڈرائیور سے اسلحے کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ واردات اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکالہ کے رہائشی محنت کش بائیکیا ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی کہ 16 اکتوبر کو شنکیاری روڈ (نزد کہو والی زیارت) سے ایک نوجوان نے 1800 روپے کرایہ طے کر کے ترپی پھلڑہ کے لیے بائیک بُک کی۔ رات کے وقت لساں نواب روڈ، گھوڑا لنک روڈ پر پہنچتے ہی راستے میں پہلے سے موجود 2 مسلح افراد نے بائیکیا ڈرائیور کو روک لیا۔ سواری سمیت تینوں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر بائیکیا ڈرائیور سے موٹر سائیکل چھین لی اور گھوڑا گاؤں کی طرف فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پھلڑہ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالی ڈبی پھلڑہ کے رہائشی ملزمان صداقت ولد اورنگزیب اور عثمان ولد لال خان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ واردات پستول اور بائیکیا ڈرائیور سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed