خستہ حال چھت کو عارضی سہارا دیکر بچوں کو سکول بلایاگیا ‘ ابتدائی رپورٹ

پشاور کی دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کی ابتدائی رپورٹ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ سکول کی نچلی بلڈنگ کے سائیڈ والے کلاس روم میں پیش آیا۔تیسری منزل سے چھت نیچے گری جو 20 سے 25 فٹ اونچائی پر واقع تھی۔ اسکول کے تمام کمروں کی تیار چھتیں لگی ہوئی تھیں، تاہم سب سے بالائی منزل کی چھت بارش کے باعث خستہ ہو چکی تھی۔رپورٹ کے مطابق سکول کے مالک خان محمد کو بچوں نے چھت کے بارے میں آگاہ بھی کیا تھا۔ مالک نے چھت کو عارضی سہارا دے کر آج سکول میں بچوں کو بلایا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ کمروں کے ساتھ عمارت کے دیگر حصوں کو بھی غیر موزوں قرار دے دیا ہے۔ اسکول کی رجسٹریشن کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed