پیپلز لائرز فورم خیبرپختونخوا کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر کے وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قانونی صورتحال بالخصوص قانونی برادری اور وکلاء کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر پیپلز لائرز فورم کے اراکین نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کی خالی اسامی پر فورم کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک ایڈووکیٹ کی تعیناتی کے فوری احکامات جاری کیے جائیں۔منظور شدہ قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس خیبرپختونخوا اور اٹارنی جنرل آفس پشاور میں موجود دیگر تمام خالی اسامیوں پر بھی پیپلز لائرز فورم سے وابستہ وکلاء کو مساوی فارمولے اور سیاسی استحقاق کے تحت ترجیحی بنیادوں پر تعینات کیا جائے تاکہ قانونی امور کی انجام دہی کو مؤثر بنایا جا سکے۔







