ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان کی زیرِ صدارت کرائم چیک میٹنگ، جرائم کی روک تھام کے لیے اہم ہدایات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد وقاص خان کی زیرِ صدارت کرائم چیک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران امن و امان، جرائم کی روک تھام، تفتیشی امور اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر ایس ایچ او روزانہ کم از کم دو گھنٹے تھانے میں موجود رہ کر درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو پولیس کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ قتل، اغواء اور بچوں سے متعلق حساس مقدمات میں متعلقہ سرکل کے ایس پیز خود متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کریں اور کیسز کی پیشرفت کی براہِ راست نگرانی کریں۔

ڈی پی او نے قتل، اقدامِ قتل اور اغواء جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات میں مطلوب افراد کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں منشیات کے خلاف کارروائیوں پر بھی زور دیا گیا۔ ڈی پی او محمد وقاص خان نے ہدایت کی کہ منشیات کے مقدمات میں تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سپلائی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی جائے اور لسٹڈ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام تھانوں کی حدود میں موبائل اور پیدل گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ ڈی ایس پیز خود گشت کے نظام کی نگرانی اور جانچ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed