ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا عباس احسن کی زیرِ صدارت 12 اضلاع کی پولیس ضروریات سے متعلق اجلاس

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا عباس احسن کی زیرِ صدارت صوبے کے مختلف اضلاع کی پولیس کو درپیش ضروریات، دستیاب وسائل اور مطلوبہ سہولیات کے تعین کے حوالے سے ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) نے شرکت کی، جبکہ صوبے کے 12 اضلاع کی پولیس سے متعلق مختلف انتظامی، آپریشنل اور لاجسٹک ضروریات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران متعلقہ اضلاع میں دستیاب وسائل، درکار سہولیات اور پولیس کی مؤثر کارکردگی کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے مختلف اضلاع کو درپیش چیلنجز اور ضروریات کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔

اس موقع پر پولیس فورس کی استعداد کار میں بہتری، وسائل کی مؤثر تقسیم اور درکار سہولیات کی فراہمی سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ عوام کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed