آر ٹی آئی میں شکایات کے لیے موبائل ایپ متعارف

شہریوں کے لیے حقِ معلومات (آر ٹی آئی) کے تحت شکایات درج کرانے کے عمل کو آسان اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن نے موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شہری اب کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی شکایات درج کرانے کے ساتھ ساتھ ان پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ رہ سکیں گے۔چیف انفارمیشن کمشنر سید نذر حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام شہریوں کو سرکاری معلومات تک رسائی کے اپنے بنیادی حق کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اگر کوئی سرکاری ادارہ شہری کو حقِ معلومات کے قانون کے تحت مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے انکار کرے تو شہری ’’کے پی آر ٹی آئی کمپلینٹ مینجمنٹ‘‘ ایپ کے ذریعے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی انفارمیشن کمیشن میں شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے شہری اپنی شکایات پر ہونے والی پیش رفت بھی باآسانی معلوم کر سکیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ حقِ معلومات سرکاری اداروں میں شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس سے استفادہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی آئی کے مؤثر استعمال کے ذریعے نوجوان صوبے بھر میں شفافیت، جوابدہی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ شہری گوگل پلے اسٹور پر ’’کے پی آر ٹی آئی کمپلینٹ مینجمنٹ ایپ‘‘ سرچ کرکے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed