معصوم بچوں کی شہادت دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ آج پشاور پھر سوگ میں ہے، معصوم بچوں کی شہادت دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ایمل ولی خان نے سانحے میں خاتون ٹیچر سمیت 25 سے زائد بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پھر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور اس دلخراش واقعے نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ اپنے بچوں کو کھونے والے والدین کے دکھ اور کرب کا تصور بھی انتہائی تکلیف دہ ہے، ان کے مطابق یہ ایسا ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کی تلافی کسی تسلی یا لفظ سے ممکن نہیں۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق بچوں اور خاتون ٹیچر کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ سکول کی چھت گرنے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور حادثے سے متعلق حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے۔انہوں نے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ کرانے اور طلبا و اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔دیر کالونی کے سکول میں پیش آنے والے اس سانحے کے بعد عمارتوں کی حفاظتی حالت اور بچوں کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول کی اہمیت ایک بار پھر نمایاں ہوگئی ہے، واقعے کی وجوہات اور ذمہ داری کے تعین کے لیے متعلقہ حکام کی تحقیقات اہم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed