فارمولا ون سنگاپور ریس میں چھپکلی کی آمد، سیشن معطل کرنا پڑا

فارمولا ون کی سنگاپور گراں پری کے دوران ٹریک پر چھپکلی کی اچانک آمد نے ریس حکام کو پریکٹس سیشن روکنے پر مجبور کر دیا۔ یہ واقعہ 2024 میں مرینا بے اسٹریٹ سرکٹ پر آخری پریکٹس کے دوران پیش آیا تھا۔

ٹریک پر تیز رفتار گاڑیوں کی موجودگی کے باعث حفاظتی خدشات پیدا ہوئے، جس پر حکام نے ریڈ فلیگ دکھا کر سیشن معطل کر دیا اور تمام گاڑیوں کو پٹ لین میں واپس بھیج دیا۔

اس غیر متوقع صورت حال پر ڈرائیور جارج رسل بھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے اپنی مرسڈیز ٹیم سے ٹریک پر موجود چیز کے بارے میں دریافت کیا۔ جب انہیں بتایا گیا کہ وہ چھپکلی ہے تو انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ڈریگن دکھائی دیتا ہے۔

دریں اثنا، ٹریک مارشلز نے چھپکلی کو پکڑنے کی کوشش کی، جبکہ ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو اس منظر سے محظوظ ہوتے دکھائی دیے۔ بالآخر چھپکلی کو بحفاظت ٹریک سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد پریکٹس سیشن دوبارہ شروع ہو گیا۔

سنگاپور سرکٹ پر اس نوعیت کا واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے۔ 2016 میں میکس ورسٹاپن نے بھی ٹریک پر ایک بڑی چھپکلی دیکھی تھی اور اس پر حیرت کا اظہار کیا تھا، تاہم اس وقت سیشن روکنے کی ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed