صوابی میں ایم پی اے عبدالکریم کے حجرہ اور گھر پر مسلح افراد کا حملہ ‘ بھائی اغواء

نامعلوم مسلح افراد نے سابق معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان ایم پی اے کے حجرہ اور بعد ازاں گھر واقع موضع تورڈھیر میں داخل ہوکر ہوائی فائرنگ ، توڑ پھوڑ اور تشدد کر کے ان کے بھائی عبدالناصر اورتین گن مین کو اپنے ساتھ لے گئے، بتایا گیا ہے کہ بدھ کی علی الصبح 2اور 3 بجے کے درمیان سابق معاونِ خصوصی و رکنِ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عبدالکریم تورڈھیر کی رہائش گاہ اور حجرے کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم اور نقاب پوش افراد نے حملہ کیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے عبدالکریم تورڈھیر کے گنرز باچا خان، غنی رحمان اور سردار علی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کرنے کے علاوہ ایم پی اے عبد الکریم کے بھائی عبدالناصر کو بھی ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم عبدالکریم خان محفوظ رہے،حملہ آوروں نے ذاتی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس سے 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا،حجرے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے اکھاڑ دیے اور ڈی وی آر بھی اپنے ساتھ لے گئے، ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان، ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر عامر بمعہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچے، اور حالات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں کسی کی رہائش گاہ اور حجرے میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کریں، مغوی افراد کو بازیاب کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed