سینٹ جان ہائی سکول پشاور میں ٹیچرز ڈے منایا گیا

پشاور کے مشہور قدیم مشنری سکول سینٹ جان ہائی سکول فار بوائز کوہاٹی گیٹ پشاور میں ٹیچرز ڈے منایا گیا ۔جس میں بطور مہمان خصوصی منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا کی سرپرست اعلی روبینہ معین اور ضلعی نائب ناظمہ صبیحہ اشتیاق کو مدعو کیا گیا ۔ پرنسپل ذیشان نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا ۔اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔بینڈ کے ساتھ اسٹوڈنٹس نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔۔اس شاندار تقریب میں بچوں نے بہترین نظام و نسق کا مظاہرہ کیا ۔ بچوں نے ٹیچرز ڈے کے حوالے سے بامقصد ٹیبلو پیش کیے ۔اور اپنی تقریروں میں ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ محترمہ روبینہ معین نے اپنی تقریر میں بچوں کو اساتذہ کے ادب واحترام اور پاکستان کے تعلیمی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔۔ پرنسپل صاحب نے روبینہ معین اور صبیحہ اشتیاق کے ہاتھوں سے اساتذہ کرام میں تحائف تقسیم کیے ۔۔اور مہمانوں اور ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا ۔۔اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔۔۔اخر میں پرنسپل صاحب نے مہمانوں کی پرتکلف چائے سے تواضع کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed