پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھری,عمران خان سالارزئی

پاکستان تحریک انصاف حیات آباد کے جنرل سیکرٹری عمران خان سالارزئی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے ہر مشکل مرحلے پر یہ سمجھا کہ تحریک انصاف ختم ہو جائے گی، مگر ہر بار پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھری۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد مخالفین نے سمجھا کہ پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو گیا، لیکن پارٹی مزید مضبوط ہوئی۔ اسی طرح بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی بعض ناعاقبت اندیشوں نے سمجھا کہ پارٹی اور خان کا قصہ پارینہ ہو گیا، مگر اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور تحریک انصاف کو مزید عزت اور عوامی حمایت عطا کی۔
عمران خان سالارزئی نے کہا کہ اب ایک بار پھر سیاسی مخالفین نادیدہ قوتوں کے اشاروں پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں، تاہم پی ٹی آئی کارکنان ان باتوں سے ہرگز دلبرداشتہ نہ ہوں۔ ان شاء اللہ تحریک انصاف اس مشکل مرحلے سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گی,

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed