منہاج القرن ویمن لیگ پشاور کے زیر اہتمام 36 ویں میلاد کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیر اہتمام 36ویں سالانہ عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلع پشاور کے دور و نزدیک کے مختلف علاقوں کی ہزار ہا خواتین نے شرکت کی منہاج نعت کونسل پشاور محترمہ رخسانہ فیاض، عاصمہ خالق سیدہ زرتاج بخاری جبکہ کوہاٹ نعت کونسلسے محترمہ مسز حفیظ بنگش نے اپنی ٹیمز کے ساتھ نعت خوانی کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔۔ اس موقع پر اہل سادات کے معزز گھرانوں کی طرف سے بھی سیدہ سعدیہ بی بی، آستانہ شاہ قبول حویلی شریف سے سیدہ ثمینہ بی بی اور رخسانہ بی بی کے وفد نے شرکت کی، جبکے گڑھی شریف سے اہل سادات نے شرکت کی۔ویمن لیگ کی جانب سے اہل سادات کی چادر پوشی کی گئی، پھولوں کے گجرے پہنائے گئے ،گل پاشی کی گئی قائد محترم کی کتب تحفہ میں دی گئیں ۔نعت خوانوں نے اپنی آواز سے سننے والوں کو مدینے کی سر زمین اور وہاں کی پاک معطر فضاں میں پہنچا دیا ۔۔بلا شبہ یہ محفل مدینہ تھی اس موقع پر چائنہ ونڈو کی ڈائرکٹر ناز پروین صاحبہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خوبصورت انداز میں منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی کاوشوں کو سراہا۔ اور مبارکباد پیش کی ۔ ضلع کوہاٹ کی تنظیم نے محترمہ حمیدہ صاحبہ کی سربراہی میں خصوصی شرکت کی۔۔۔ اور مبارکباد پیش کی ۔ اھل تشیع کی تنظیم ادارہ روشنی کوثر کی چیئرپرسن محترمہ سمانہ رباب صاحبہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی، دستہِ زینبیہ سے محترمہ نسیم نقوی صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بکس کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کینٹ برانچ پشاور کی ایگرز ٹیم نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا ۔ مسز روبینہ معین سرپرست اعلی خیبرپختونخواہ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پہ روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کو تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی ۔ ۔اور تاحیات رفیق بننے کی دعوت دیتے ہوئے رفاقت کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔۔ خواتین کو مراکز علم اور حلقہ درود کے بارے میں بریفننگ دی ۔اور گھر گھر مرکز علم کھولنے کے عزم کا اظہار کی۔رجسٹریشن ڈیسک سے لیکر اسٹیج تک ڈسپلن کا بہترین نظام نظر آ رہا تھا ۔۔ ۔ناظمہ دعوت و تربیت پشاور محترمہ فرخندہ شریف صاحبہ ،نائب ضلعی صدر پشاور محترمہ صبیحہ اشتیاق صاحبہ ، صدر ٹان3 پشاور محترمہ شبابہ اقبال صاحبہ اور سوشل میڈیاکوآرڈینیٹر سیدہ عائشہ مدحت کو بہترین کارکردگی پر منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی طرف سیشیلڈز سے نوازہ گیا۔ اس پر نور و پر مسرت محفل میں شراکین محفل نے حضورۖ کی بارگاہ میں سات کروڑ تئیس لاکھ کی کثیر تعداد میں ہدیہ درود بھی پیش کیا۔ رنگوں رحمتوں نور اور خوشبوں سے معطر محفل میں نعت خوانی نے سماں باندھ دیا ہر نگاہ اور ہر آنکھ محوِ حیرت تھی خواتین کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا دعا اور سلام کے ساتھ اختتام ہوا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed