فقیر آباد پولیس کی دو مختلف کارروائیاں، آئس فروشی اور ڈانس پارٹی میں ملوث 11 ملزمان گرفتار

پشاور میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ فقیر آباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ کی ہدایات اور ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل اعجاز نبی خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کامران مروت نے پولیس نفری کے ہمراہ اقبال پلازہ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث ملزم علی رحمان ولد فضل الرحمان، سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

دوسری کارروائی عوامی شکایات کی بنیاد پر چترالی پلازہ فقیر آباد میں کی گئی، جہاں ڈانس پارٹی اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں شاد محمد، احمد، بختیار، عثمان، عدنان، عرفان، شاہ فیصل، محمد خان، طارق اور طارق کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ایک کلوگرام آئس، ہزاروں روپے مالیت کی ہیروئن، 24 ہزار روپے نقد رقم، جبکہ محفل موسیقی میں استعمال ہونے والے لوڈ اسپیکر اور دیگر سامان قبضے میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed