سرائے نورنگ’ 2 نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق

شاہ طورہ تختی خیل کے قریب دریائے گمبیلا میں دو لڑکے ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لکی مروت کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کامیاب سرچ آپریشن کے بعد دونوں لڑکوں کی نعشیں دریا سے نکال لیں۔ڈوبنے والے لڑکوں کی شناخت آصف اللہ اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی، جن کی عمریں بالترتیب 14 اور 15 سال بتائی گئی ہیں۔ دونوں کا تعلق تختی خیل سے تھا۔ریسکیو 1122 کی جانب سے شہریوں، خصوصا بچوں اور نوجوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریاں، نہروں اور دیگر گہرے پانیوں کے قریب احتیاط کریں اور بغیر حفاظتی انتظامات کے پانی میں جانے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed