سیدوشریف میں کراس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ضلع سوات کے علاقے سیدوشریف میں فریقین آمنے سامنے آنے سے حالات کشیدہ ہو گئے، کیونکہ فریقین کے مابین جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر ہونیوالی کراس فائرنگ کے نتیجے میں بیچ بچا کرنے والے شخص سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران راہ گیر زین العابدین گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔فائرنگ کے واقعے میں ایک فریق سے تعلق رکھنے والا ساحر نامی شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات اور فائرنگ کے ذمہ داروں سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کے محرکات سمیت دیگر پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع سوات کے علاقے سیدوشریف میں فریقین آمنے سامنے آنے سے حالات کشیدہ ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed