پاک بھارت سرحد پر فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پاکستانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
شہریوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بھارتی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے عظمت رسول اور محسن جٹ کو ان کے آبائی گاؤں جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید شہریوں کے اہلخانہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دیا۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی فورسز میں اتنی ہمت ہے تو وہ پاکستانی قوم کا براہ راست مقابلہ کریں۔
سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی فائرنگ کے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔







