انصاف لائرز فورم کا سیاسی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا نے چیئرمین عمران خان، بشرا بی بی اور ان کی زیرِحراست بہنوں سمیت دیگر سیاسی رہنماوں و کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ گزشتہ روز ائی ایل ایف وکلا نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان، بشرا بی بی اور ان کی زیرِحراست بہنوں سمیت دیگر سیاسی کارکنوں اور قیدیوں کی رہائی اور ان کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں جمع ہوئے اور انہوں نے احتجاج کیا۔ ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے وکلا نے اس امر پر زور دیا کہ ریاستی معاملات اور سیاسی اختلافات کا حل آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جانا چاہیے اور ہر شہری کو قانون کے مطابق منصفانہ سلوک اور بنیادی حقوق کی ضمانت حاصل ہونی چاہیے۔احتجاج کے دوران انصاف لائرز فورم نے ایڈووکیٹ امیر اعجاز خان کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ امیر اعجاز کے معاملے کو قانون کے مطابق فوری طور پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، متعلقہ حکام سے ان کے بارے میں مکمل معلومات طلب کی جائیں اور ان کی موجودگی و سلامتی کے حوالے سے حقائق فوری طور پر سامنے لائے جائیں ۔ وکلا نے بار کونسل سے مطالبہ کیا کے امیر اعجاز کی گمشدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کرے۔ائی ایل ایف کے رہنماں نے کہا کہ وکلاکا بنیادی کردار آئین کے تحفظ، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ فورم آئینی و قانونی حدود میں رہتے ہوئے ہر اس معاملے پر اپنا پرامن اور جمہوری مقف جاری رکھے گا جہاں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی یا بنیادی انسانی حقوق کا سوال پیدا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed