گورنمنٹ ہائی سکول 90/9-L ساہیوال میں الوداعی تقریب

گورنمنٹ ہائی سکول 90/9-L ساہیوال میں ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام کی جانب سے ایک عظیم الشان، سادہ مگر نہایت پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ضلع ساہیوال کی ہر دل عزیز اور باوقار شخصیت شان رضا چدھڑ کی بطور سینیئر ہیڈ ماسٹر ترقی کی خوشی میں کیا گیا، جبکہ اسی موقع پر ادارے کے دیگر ملازمین کو بھی ترقی اور تبادلے کے سلسلے میں الوداع کہا گیا۔تقریب میں میاں خادم حسین موہل، ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن، چوہدری احسان فرید، ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن، چوہدری تنویر احمد کمالوی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن، ڈاکٹر کامران عزیز خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال ڈویژن، احمد ندیم خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ساہیوال، ملک محمد سلیم، سکول کونسل ممبر و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ساہیوال، رانا محمد انوار الحق، مرکزی صدر پنجاب ٹیچر یونین پنجاب، ملک مشتاق، سینئر رہنما پی ٹی یو پنجاب، ملک زاہد، شاہد اقبال بھٹی، سینیئر ہیڈ ماسٹر و ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ ہیڈز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال، رانا راشد علی، سینئر رہنما پیکٹ پنجاب، چوہدری محمد زبیر منیر، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہیڈز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال، ملک شہباز، ضلعی صدر پیکٹ ساہیوال، ظفر اقبال، رانا عاطف، سینئر رہنما پیکٹ، ڈاکٹر موسی عابد جتوئی اور طارق عباس، عباسی شہید گروپ سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے شان رضا چدھڑ صاحب کی تعلیمی خدمات، حسنِ کردار، قائدانہ صلاحیتوں اور ادارے کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بطور سینیئر ہیڈ ماسٹر ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مقررین نے گورنمنٹ ہائی سکول 90/9-L ساہیوال کی 2026 کے جماعت نہم کے بورڈ امتحانات میں 72 فیصد شاندار رزلٹ حاصل کرنے پر ادارے کے سربراہ، اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس نمایاں کامیابی پر ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ رزلٹ کی کامیابی اور نمایاں کارکردگی پر لیگل ایڈوائزر کو بھی دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، ان کی انتھک محنت، خلوص اور بہترین خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اس شاندار کامیابی پر نیک تمناں اور دلی مبارکباد کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے دوران ترقی پانے والے اور تبادلے کے باعث ادارے سے رخصت ہونے والے ملازمین کے لیے بھی نیک جذبات کا اظہار کیا گیا۔مقررین نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، خلوص اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آخر میں مستنصر حسین، انچارج ہیڈ ماسٹر نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، افسران، اساتذہ اور شرکا کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو ادارے کے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed