افغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ کیا ہے۔
نیشنل انڈیپنڈنس فرنٹ آف افغانستان کے مطابق مزار شریف میں طالبان انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹر کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں نائب قاری ناصر احمد سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔
یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان نے افغان صوبے زابل میں طالبان کے ابو بکر نیٹ ورک سے وابستہ اہم سرغنہ بلال کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے مطابق بغلان کے ضلع فاریاب میں کیے گئے حملے میں 3 طالبان ارکان ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران افغانستان کے 19 صوبوں میں طالبان کے خلاف 68 کارروائیوں میں 102 طالبان ارکان ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوئے۔
مختلف طالبان مخالف تنظیموں کی جانب سے یہ کارروائیاں افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری رہنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔







