چارسدہ’ درخت کے تنازع پر قتل، ملزم کو 10لاکھ جرمانہ اور عمر قید کی سزا

چارسدہ کی سیشن کورٹ نے درخت کے تنازع پر قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مسرال کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔مقدمے کے مطابق 28 جنوری 2023 کو تھانہ پڑانگ نستہ کی حدود میں درخت کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔مدعی مقدمہ کے وکیل محمد سریر خان کے مطابق ملزم نے مخالف فریق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اسامہ جاں بحق جبکہ آصف اور اسد شدید زخمی ہوئے تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ نے درخت کے تنازع پر قتل کے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم مسرال کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مدعی مقدمہ کے وکیل محمد سریر خان نے مقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ملزم کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں اور ملزم نے درخت کے تنازع پر ایک شخص کی جان لی جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کیا۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed