پشاور میں پشتخرہ پولیس نے راہزنی، ڈکیتی، چھینا جھپٹی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ کارروائی کے دوران مختلف مقدمات سے برآمد ہونے والی 16 لاکھ روپے کی رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔
متاثرہ شہریوں نے اپنی رقوم واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پشتخرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔







