وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پرشرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیاگیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد ہوگئی،بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیاگیا، جس کیبعد شرح منافع 12.72 فیصد ہوگئی۔ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، نئی شرح 11.76فیصد مقررکردی گئی،اسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پرشرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیاگیاہے،جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔نوٹیفکیشن کیمطابق سروا اسلامک ٹرم اکانٹ کے تین سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس اضافہ کیاگیا،نئی شرح 11.57 فیصدہوگئی،سروا اسلامک ٹرم اکانٹ کیپانچ سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی۔







