ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 170 رنز کا ہدف دیا، تاہم سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 45 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اس طرح بھارت نے 124 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔







